ویکسی نیشن کا عمل تیز ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی یقینی بنائی جائے:وزیراعلیٰ

g3-2.jpg

محکمہ صحت اور ہیلتھ مراکز کی استعداد اور تیاری کا جائزہ ،فوری طور پرعملے کی تعیناتی عمل میں لانے کی ہدایت
حکومت کرونا وبا سے عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ اقدام اٹھا رہی ہے،خالدخورشیدکااجلاس سے خطاب
گلگت(بادشمال نیوز) وزیراعلی خالد خورشید کا گلگت کورونا مراکز کا دورہ ، محکمہ صحت اور محکمہ داخلہ کے حکام کیساتھ اجلاس میں شرکت بھی کی وزیراعلی نے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا وزیراعلی نے محکمہ صحت اور ہیلتھ مراکز کی استعداد اور تیاری کا بھی جائزہ لیا۔ فوری طور کورونا سے نمٹنے کے لئے عملے کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ ہسپتالوں میں بستروں کی دستیابی کیلئے 24 گھنٹے کے اندر ہنگامی اقدامات کئے جائیں آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں حکومت کرونا وبا سے عوام کی جان کی تحفظ کیلئے ہر ممکنہ اقدام اٹھا رہی ہے گلگت بلتستان میں ویکسینیشن کا عمل تیز تر کردیا عوام کرونا سے بچاو کے لئے ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں عوام جلد از جلد ویکسینیشن کرائیں تاکہ کورونا کے خطرات کم ہوں ۔
وزیراعلیٰ

شیئر کریں

Top