ایس او پیز پر عملدآمد، کوئی شخص بغیر ماسک شہر میں داخل نہیں ہوگا:اے سی گلگت

g11-3.jpg

ہماری کوشش ہے کہ چیک پوسٹوں پر معائینے کے دوران کرونا وائرس ایس او پیز پر ہرحال میں عملدرآمد کریں
عوام حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنا کر کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہونگے،امیرتیمورکی گفتگو
گلگت(بادشمال نیوز) اے سی گلگت امیر تیمور نے کہا کہ بغیر فیس ماسک کوئی بھی شہری میونسپل حدود میں داخل نہیں ہوگا، اور نہ ہی ویکسی نیشن پر کوئی سمجھوتہ کریں گے رواں ہفتے حکومتی حدف ضرور پورا کریں گے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے قیادت میں کورونا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، پولیس اور ڈیوٹی مجسٹریٹس کے ہمراہ چیک پوسٹوں کاجائیزے لینے کے موقع پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور پیرا ملٹری فورسز کے جوانوں اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں انہوں نے مقامی میڈیا کے لئے جاری بیان میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ چیک پوسٹوں پر معائینے کے دوران کرونا وائرس ایس او پیز پر ہرحال میں عملدرآمد کریں گے اس سلسلے میں بغیر ماسک کوئی بھی شہری میونسپل حدود میں داخل نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی بغیر ماسک ڈرائیور حضرات گاڑی چلا سکتے ہیں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے تمام ہیلتھ سنٹروں میں آکسیجن گیس کی وافر مقدار موجود ہے عوام حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کورونا وائرس جنگ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر شکست دینے میں کامیاب ہونگے، انشا اللہ جلد اس موذی وبا سے چھٹکارہ ملے گا انہوں نے روز تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد کے ہمراہ شہرمیں قائم چیک پوسٹوں، یادگار چوک، شہید ملت روڈ، قرا قرام انٹرنیشنل یونیورسٹی روڈ تفصیلی دورے کے موقع پر شہر میں داخل ہونے والے شہریوں، راہگیروں اور مسافروں سمیت نجی و سرکاری گاڑیوں میں سفر کرنے والے خواتین و حضرات کاکورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تفصیلی جائزہ لیا۔ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹس اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی شہری کو بغیر فیس ماسک شہر میں داخلے کی اجازت نہ دیں، فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائے، بغیر فیس ماسک کوئی بھی شہری میونسپل میں حدود میں داخل نہ ہونے دیں، کہ عوام حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمدکیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اپنی ویکسی نیشن کروائیں، فیس ماسک استعمال کریں، اور سماجی فاصلہ رکھیں ایک دوسرے سے ملاقات میں کمی لائیں، زیادہ رش والی جگہوں پر نہ جائیں، اور اپنے پیاروں کو موذی وباسے محفوظ رکھنے میں ہمارر ساتھ تعاون کریں اس میں عوام اور شہریوں کی بھلائی ہے، ترجمان شہر انتظامیہ نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ کورونا وائرس SOPs پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پیرا ملٹری فورس، اورپولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں، اورباعزت شہر بن کر ہی حکومتی احداف کے حصول میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وبا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے تدارک کیلئے چیف سیکریٹری کے تحریری احکامات کے روشنی میں تمام سرکاری محکمے یکم اگست تک بند رہیں گے اور انہیں گھروں میں رہکر ہی کام کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ضروری امور کو نمٹنانے کیلئے محدود سٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے

شیئر کریں

Top