سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان پاکستان پہنچ گئے

37049.jpg

وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا
اسلام آ باد (آئی این پی ) سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے،سعودی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ نور خان ایئر بیس پر وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے سعودی وزیرِخارجہ فیصل بن فرحان کا استقبال کیا۔ وزارتِ خارجہ کے حکام اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نور خان ایئر بیس کے لاونج میں حافظ طاہر محمود اشرفی اور پرنس فیصل بن فرحان کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

شیئر کریں

Top