مایا علی کی سالگرہ کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

352460_4466246_updates.jpg

کراچی (آئی این پی) دلکش اداکارہ مایا علی نے گزشتہ روزدوستوں کے ہمراہ اپنی 32ویں سالگرہ منائی جس کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر مداحوں نے بہت پسند کیا۔انسٹا پر مایا نے سالگرہ کے کیک کے ساتھ تصاویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں زندگی کا ایک اور سال دیکھنے پر خوشی کا اظہارکیا۔دوستوں کے ساتھ پارٹی میں مایا نے ہولی کی طرز پر سجاوٹ و اہتمام کرتے ہوئے سالگرہ منائی جس میں سبھی نے سفید لباس پہن رکھے ہیں۔ان تصاویر میں فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین اور فیشن ماڈل حنا آفریدی نمایاں ہیں۔فالوورز نے ان تصاویر کو پسند کرنے کے ساتھ ساتھ تبصروں میں یہ بھی لکھا کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مایا کو اتنے سارے افراد کے ساتھ اپنی سالگرہ نہیں منانی چاہیے تھی۔ واضح رہے مایا کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراوں میں ہوتا ہے جنہیں انسٹاگرام پر50 لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں۔

شیئر کریں

Top