ٹوکیو اولمپکس،میزبان جاپان11گولڈ میڈلز کیساتھ ٹاپ پوزیشن پر فائز

merlin_191332086_a3ba8570-127e-4b34-93e8-c8b274479339-superJumbo.jpg

امریکا 10 گولڈ لے کردوسرے اورچین 10 سونے،5 چاندی اور8 کانسی کے تمغے جیت کر تیسری پوزیشن پرموجود
ٹوکیو(آئی این پی)ٹوکیواولمپک گیمزکے تازہ میڈل پوزیشن کے مطابق میزبان جاپان 11 گولڈ،4سلور اور5 برانزمیڈلزجیت کرٹاپ پوزیشن پرفائزہے۔ امریکا 10 گولڈ،10 سلوراور9برانز میڈل لے کردوسرے اورچین 10 سونے،5 چاندی اور8 کانسی کے تمغے جیت کر تیسری پوزیشن پرموجود ہے۔ٹوکیواولمپک گیمزکی تازہ ترین میڈل پوزیشن کے مطابق میزبان جاپان ٹاپ پوزیشن پر فائزہے۔ جاپان نے گیارہ گولڈ،چارسلور اورپانچ برانزمیڈلز سمیت بیس تمغے حاصل کیے ہیں۔ امریکا دس گولڈ،دس سلور اورنو برانزسمیت انتیس میڈلزجیت کردوسری پوزیشن پرہے۔ چین کی تیسری پوزیشن ہے چینی ایتھلیٹس نے دس سونے،پانچ چاندی اورآٹھ کانسی سمیت تئیس تمغے حاصل کیے ہیں۔مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث روسی ایتھلیٹس اپنے ملک کا نام اورپرچم استعمال نہیں کرسکتے۔ وہ روس اولمپک کمیٹی کے نام سے گیمزمیں شریک ہیں۔ آراوسی سات گولڈ،آٹھ سلوراور چار برانزسمیت انیس میڈلز جیت کر چوتھے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا نے چھ گولڈ،ایک سلوراورآٹھ برانزسمیت پندرہ میڈلزحاصل کئے اورپانچویں پوزیشن پرموجود ہے۔

شیئر کریں

Top