شاہراہ قراقرم 25مقام پر بلاک ،مسافر ،سیاح سفر سے اجتناب کریں ،شاہراہ کھولنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں:محکمہ داخلہ جی بی

unnamed-4.jpg

گور نر سے چیئر مین این ایچ اے کی ملاقات،تہ پانی کے مقام میں بند ہے روڈ کی بحالی کے لئیمشینری بڑھا کر فوری اقدامات کیے جائیں ،راجہ جلال کی خرم آغا کوہدایت
تتہ پانی کے مقام پر سڑک کا نام و نشان مٹ گیا،بھاری مشینری موقع پر کام کر رہی ہے، روڈ بلاک میں پھنسے مسافروں کو پیدل کراس کروا کے گلگت روانہ کر دیا،محکمہ داخلہ گلگت بلتستان
گلگت(بادشمال نیوز)شاہراہ قراقرم رائیکوٹ پل سے گورنرفارم تک 25 مقامات پہ بلاک ہو گئی ہے ، 50 میٹر تک شاھراہ سیلاب میں بہہ گئی ہے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کی شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلاینڈگ کے باعث شاہراہ بلاک ہوئی، بھاری مشینری موقع پر کام کر رہی ہے،گلگت شاہراہ کھلنے میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔ گلگت۔ شاہراہ قراقرم کوجلد از جلد کھولنے کی کوششیں جاری ہے ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن، این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران موقع پہ کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ روڈ بلاک میں پھنسے مسافروں کو پیدل کراس کروا کے گلگت روانہ کر دیا گیا ہے، مسافر و سیاح شاہراہ قراقرم کھلنے تک سفر سے اجتناب کریں،۔ پہلے سے شاہراہ پہ سفر کرنے والے حضرات چلاس سے آگے کا رخ ھر گز نہ کریں۔سڑک کی مکمل بحالی تک شاہراہ قراقرم رائیکوٹ پل سے گونرفارم تک ھر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
روڈ بلاک
اسلام آباد(بادشمال نیوز)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی خرم آغا نے ملاقات کی. ملاقات میں قراقرم ہائی وے اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی.گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ قدرتی آفات کی وجہ سے گلگت تا اسلام آباد کے کے ایچ کافی خراب ہو چکا ہے خصوصا تتا پانی کے مقام سڑک کی ری ایلوکیشن کی ضرورت ہے. گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت شندور روڑ منصوبے پر کام تیزی سے کیا جائے حالیہ بارشوں کی وجہ سے کے کے ایچ تتہ پانی کے مقام میں بند ہے روڈ کی بحالی کے لئے فورا اقدامات کرے اور مشینری بڑھایا جائے گلگت بلتستان کے دیگر منصوبوں میں پر لوکل پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کرنے کی ضرورت ہے.گورنر گلگت بلتستان نے جنرل منیجر این اے ایچ سے مطالبہ کیا کہ وہ استور کی جلد پروکیورمنٹ کے لیے اقدامات کریں اور گلگت بلتستان کے میگا منصوبوں میں لوکل افراد کو موقع دیا جائے.چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) محمد خرم آغا نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ وہ گورنر گلگت بلتستان کے تمام سفارشات پر عملدرآمد کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے
ملاقات

شیئر کریں

Top