ڈئیلٹا ویئرنٹ کے پھیلا ؤکیخلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہیں، فواد چوہدری

5c67034c18853.jpg

ایسے وقت میں جب بنی نوع انسان کورونا وائرس کو شکست دینے کے قریب تھا، ہندوستان کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں، وزیر اطلاعات کا ٹویٹ
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ڈئیلٹا ویئرنٹ کے پھیلا ؤکیخلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہیں۔ ہفتے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب بنی نوع انسان کورونا وائرس کو شکست دینے کے قریب تھا، ہندوستان کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں، ڈئیلٹا ویئرنٹ کے پھیلا ؤکیخلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہے۔

شیئر کریں

Top