مشہورچینی کار برانڈ ہونگ چھی کی جنوری-جولائی کے دوران فروخت میں اضافہ

5d9fe96da310cf3e97a09cfc.jpeg

چھانگ چھن(شِنہوا)چین کے نمایاں گاڑی ساز ایف اے ڈبلیو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے تحت کار برانڈ ہونگ چھی کی رواں سال جنوری سے جولائی کے درمیان1لاکھ70ہزار600سے زائد گاڑیاں فروخت ہوئیں جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 95فیصد زیادہ ہیں۔ایف اے ڈبلیو گروپ اپنی بڑھتی ہوئی فروخت کو ہونگ چھی برانڈڈ گاڑیوں کی متنوع کھپت کے ساتھ منسوب کرتاہے۔ اس گروپ کا 2020 میں اپنی ہونگ چھی گاڑیوں کی فروخت کو دوگنا کرکے 4لاکھ یونٹس تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔ہونگ چھی کا مطلب”سرخ پرچم” ہے جو کہ چینی نمایاں سیڈان برانڈ ہے، یہ1958میں قائم ہوا اور قومی جشن کیلئے پریڈز میں اس برانڈ کو استعمال کیا جاتا ہے۔شمال مشرقی صوبہ جیلین کے صدرمقام شہر چھانگ چھن میں 1953 میں قائم ہونے والے ایف اے ڈبلیو گروپ کو چین کی گاڑی ساز صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔

شیئر کریں

Top