بھارت اپنی ریاستی دہشتگردی سے پورے خطے کا امن و استحکام تباہ کررہا ہے، وزیراعظم

Imran-Khan.jpg

بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل اور کشمیری عوام کو تباہ کرنا چاہتا ہے، عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت اپنی ریاستی دہشتگردی سے پورے خطے کا امن و استحکام تباہ کررہا ہے،بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل اور کشمیری عوام کو تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی بربریت آرایس ایس ہندوتوا نظریے سے متاثر ہے ،کشمیر کی خصوصی حثیت ختم ہوئے آج 2 سال ہوگئے، ان 2 سالوں میں دنیا نے کشمیر میں بھارتی مظالم دیکھے، بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل اور کشمیری عوام کو تباہ کرنا چاہتا ہے، بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میں نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز بلند کی اور کشمیریوں کی آواز اس وقت تک بلند کرتا رہوں گا ،جب تک انہیں اپنے مستقبل کے فیصلے کااختیارنہیں ملتا،پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا، کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔

شیئر کریں

Top