پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے، شبلی فراز

INP-05-04.jpg

ISLAMABAD: President of Pakistan Dr Arif Alvi addressing during a rally at Constitution Avenue to show solidarity with the people of Jammu and Kashmir on the eve of “Youm-e-Istehsal” as Indian Occupied Kashmiris still under lockdown since 732 days. INP PHOTO by Shahid Raju

فریقین کو دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانا ہونگے،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی کوریا کے سفیر سان سنگپیو سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے ،فریقین دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانا ہونگے ۔جمعرات کو تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر سید شبلی فراز سے کوریا کے سفیر سان سنگپیو نے ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورتکنیکی ترقی و تحقیق پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستان جمہوریہ کوریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے جبکہ دونوں فریقین نے پاکستان میں تحقیق اور ترقی کی کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔شبلی فراز کا دوطرفہ تجارت میں وسعت کے ساتھ ساتھ ماحول دوست طریقوں اور دونوں ممالک کے درمیان متعلقہ تکنیکی ترقی کے اشتراک میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معاونتی اقدامات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے اس پر قابو پانے کے موثر طریقوں پر تجاویز پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Top