مذہبی منافرت پھیلانے اوراقلیتوں کے خلاف اکسانے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی ہوگی،شیخ رشید

Shiekh-Rasheed-Ahmed.jpg

مندر بے حرمتی واقعے میں ملوث افراد کو پکڑنے کیلئے صوبائی حکومت کی معاونت کر رہے ہیں، وزیر داخلہ کا بیان
اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مندر بے حرمتی واقعے میں ملوث افراد کو پکڑنے کیلئے صوبائی حکومت کی معاونت کر رہے ہیں،مذہبی منافرت پھیلانے اوراقلیتوں کے خلاف اکسانے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی ہوگی۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے رحیم یار خان ہندومندربے حرمتی واقعہ پر کہا کہ ملک میں تمام مذہبی اقلیتوں کاتحفظ یقینی بنائیں گے،ہندو مندر بے حرمتی کا واقعہ قابل مذمت اورافسوسناک ہے،ایسے واقعات دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کی بدنامی کاباعث بنتے ہیں،کسی دوسرے مذہب کی عبادت گاہ کی بے حرمتی اسلام کی تعلیمات کے یکسرمنافی ہے۔

شیئر کریں

Top