محرم الحرام ،حکومت امن کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہےؒوزیراطلاعات

Fateh-Ullah.jpg

محرم الحرام کا مہینہ عجز و انکساری کے ساتھ اپنے اندر قربانی کا جزبہ پیدا کرنے کا مہینہ ہے،فتح اللہ خان
اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہمیں ظلم و استبداد کے سامنے ڈٹ جانے اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کا سبق دیتا ہے
گلگت(بادشمال نیوز)وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے محرم الحرام کے موقع پر اپنے ایک پیغام کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ عجز و انکساری کے ساتھ اپنے اندر قربانی کا جزبہ پیدا کرنے کا مہینہ ہے۔اسلامی سال کا پہلا مہینہ مقدس شخصیات کی قربانی کا مہینہ ہے، جس میں بحیثیت مسلمان ہمارے لئے بڑے اسباق پوشیدہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ مہینہ ہمیں ظلم و استبداد کے سامنے ڈٹ جانے اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کا سبق دیتا ہے۔محرم کا پہلا عشرہ جس میں امام عالی مقام سیدنا حسین ابنِ علی تمام خانوادہ رسول سمیت کربلا میں شہید کردیے گئے، آپ کی قربانی نے اسلام کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیا۔صوبائی وزیر فتح اللہ خان نے مزید کہا کہ واقعہ کربلا کے زریعے امام عالی مقام سیدنا حسین ابنِ علی ہمیں درس دے گئے کہ ظلم اور جبر کے نظام کے سامنے ہم ڈٹے رہیں چاہے اس کے لئے جتنی بڑی قربانی درکار ہو۔نئے اسلامی سال کے آغاز پر ہمیں اس بات کا عزم کرنا ہو گا کہ باہمی اتحاد و اتفاق سے ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرئینگے۔محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے اور اسی پلان کے تحت عملدرآمد کو مکمل طور یقینی بنایا جائے گا۔تمام مسلمانوں سے گزارش کرتے ہیں کہ ان ایام میں امن بھائی چارگی کا ثبوت دیتے ہوئے مجالس عزا میں کرونا سے بچاو کے لئے ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت محرم الحرام کے دوران امن عامہ قائم رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔محرم الحرام کا اصل درس بھائی چارگی اور ایثار و قربانی کا مظارہ کرنا ہے۔محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور مقدس مہینوں میں شمار ہوتا ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی عزم کرنا ہوگا کہ ہمیں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر ملک کو درپیش چیلینجز کا سامنا کرئینگے۔
وزیر اطلاعات

شیئر کریں

Top