مینگورہ میں فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار قتل

pic_1624292829.jpg

مقتولہ پولیس اہلکار کو اپنے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، پولیس حکام
سوات(آئی این پی ) خیبرپختون خوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار قتل ہوگئی، مقتولہ مینگورہ پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر تعینات تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون اہلکار کا اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کا مسئلہ چل رہا تھا، اور اسے اپنے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شیئر کریں

Top