افغان عوام غربت میں ہے اورحکمرانوں کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، فواد چوہدری

Fawad-Chaudhry.jpg

کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان عوام غربت میں ہے اورافغان حکمرانوں کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں،کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ افغان عوام غربت میں ہیں اور افغان حکمرانوں کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، طالبان کے آٹھویں صوبے پرقبضے کے بعد افغانستان اورامریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آخرافغانستان کو دیے جانے والے 2 ہزارارب ڈالرزکوزمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟ اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھررہی ہے؟ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کیا ہے کہ افغانستان کے عوام تو غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں، ان تمام کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں، کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے۔

شیئر کریں

Top