برطانیہ کے شہر پلے متھ میں فائرنگ ،بچے سمیت 5 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

12england-shooting-01-mobileMasterAt3x.jpg

لندن (آئی این پی ) انگلینڈ کے سیاحتی شہر پلے ماوتھ میں فائرنگ سیپانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ گھرسے باہر نکل کرحملہ آور نے سڑک کے قریب پارک میں بھی لوگوں پر گولیاں چلائیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے دہشت گردی کا خدشہ مسترد کردیا۔وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

شیئر کریں

Top