گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی پرُجوش انداز سے منایا گیا

g10-5.jpg

ملک کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
شہداء کے مزارات پرحاضری،گلگت میں مرکزی تقریب چنارباغ میں ہوئی جہاں پاک فوج کے زیراہتمام اکیس توپوں کی سلامی دی گئی،،جلسے ،جلوس اورریلیاں بھی نکالی گئیں
حصول پاکستان کیلئے مسلمانان ہند نے جتنی قربانیاں دیں ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،ملک کی خوش قسمتی ہے جووزیراعظم عمران خان جیسی مخلص قیاد ت میسرآئی،جلال مقپون
گلگت،استور،کھرمنگ (سپیشل رپورٹر )ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں جشن آزادی کی پروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ استور، کھرمنگ سمیت اضلاع میں دن کا آغاز ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔صوبائی دارلحکومت گلگت میں پاک فوج کے زیر اہتمام اکیس توپوں کی سلامی دی گئی مختلف مقامات پر جلسے جلوس،ریلیاں نکالیں گئیں اور تقریری مقابلوں کاخصوصی اہتمام کیا گیا۔ سب سے اہم اور مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون تھے، ان کے علاوہ اس تقریب میں صوبائی وزرا،ممبران اسمبلی، سول سوسائٹی کے اراکین،مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات اور اعلی سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی۔گورنر گلگت بلتستان نے مزار شھدا پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔یوم آزادی کے اس خصوصی موقع پرگورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اپنے خطاب میں اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ 14 اگست کا دن ہماری تاریخ کا سب سے اہم دن ہے۔جس دن ہمیں خصوصی طور پر اللہ رب العزت کا بے حد شکر بجالانا چاہیے کہ جس کی کرم نوازی اور ہمارے آبا و اجداد کی ناقابل فراموش قر بانیوں کی وجہ سے یہ خطہ پاک دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا یہ معرکہ کوئی معمولی نوعیت کا نہیں تھا اور اس کی جدید تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ہے۔ یہ ایک ایسا کارنامہ تھا جو کہ ہر لحاظ سے ناممکن دکھائی دیتا تھا لیکن قائد اعظم جیسی پرخلوص اور پر عزم قیادت کی بدولت علامہ اقبال کے اس خواب کو تعبیر ملی جو کہ انھوں نے مسلمانان برصغیر کی آزادی کے لئے تصور کیا تھا۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہماری آزادی ایک طویل اور صبر آزما جدو جہد سے عبارت ہے۔ حصول پاکستان کے لئے مسلمانان ہند نے جتنی قربانیاں دیں ان کی مثال تاریخ میں بہت کم ملتی ہے۔گلگت بلتستان کے باسیوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی سربلندی کے لیئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور انشا اللہ آئندہ بھی وطن عزیز کی سلامتی اور بقا کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں تمام مسالک کے لوگ آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی رسومات عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں اور آیئن پاکستان میں ہر مذہب کے پیر وکاروں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا یہ اس ملک کی خوش قسمتی ہے کہ آج پاکستان کی قیادت عمران خان جیسے خلوص نیت اور محنت و لگن سے کام کرنے والے دیانتدار وزیر اعظم کے ہاتھوں میں ہے اور انشا للہ کم عرصے میں ہمارا یہ عظیم ملک بھی وزیر اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا۔ ادھراستومیںبھی جشن آزادی پاکستان پورے ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس مناسبت سے ایک پروقار تقریب بواز ماڈل ہای سکول استور میں ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق تھے جبکہ صدر محفل سٹلاٹ ڈاریکٹر محکمہ تعلیم استور جہانزیب خان تھے۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر استور نثار احمد سمیت دیگر محکمہ جات کے سربراہان, عمادین علاقہ, صحافی اورسکول کے طلبا کی ایک کثیر تعداد شریک تھی۔تقریب کے آغاز میں پولیس کے چاق وچوبند دستہ نے سلامی پیش کی اور ڈپٹی کمشنر استور نے پرچم کشای کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضاوں میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔دریں اثناء کھرمنگ میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب ماڈل بوائز ہائی سکول مہدی آباد میں منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر عباس علی ،ایس پی احمد شبیر ، اسسٹنٹ کمشنر اریب احمد مختار، ڈی ڈی ایجوکیشن غلام محمد حامدی ،ایکسین برقیات محمد اسماعیل کے تمام سرکاری محکموں کے نمائندوں کے علاوہ کیثر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں تقریب سے پہلے ڈی سی آفس گوہری میں قومی پرچم لہرایا گیا پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کیں بوائز ہائی اسکول مہدی آباد میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ڈیٹی کمشنر عباس علی و دیگر نے خطاب کیا اور یوم پاکستان کے اہمیت و افادیت اور ہماری ذمہ داری پر روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر ڈی سی کھرمنگ ،ایس پی کھرمنگ اے سی کھرمنگ و دیگر مہمانوں کے بدستہ ضلع میں مختلف پہلوں پر شاندار خدمات پیش کرنے والوں میں انعامات سے نواز گیا ۔
جشن آزادی

شیئر کریں

Top