ترکی میں آگ کے بعد سیلاب سے تباہی، 55 افراد ہلاک

turkey_flood_pti.jpg

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے جانے والا روسی طیارہ بھی گر کر تباہ
انقرہ (آئی این پی ) ترکی کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے کم سے کم 55 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب ترکی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے جانے والا روسی طیارہ بھی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں موجود 5 روسی اور 3 ترک رضاکار جان کی بازی ہار گئے۔ ترکی میں ہونے والے حادثے پر روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے رابطہ کر کے افسوس کا اظہار کیا۔

شیئر کریں

Top