جو بائیڈن نے نکولس برنز کو چین میں امریکی سفیر نامزد کردیا

burns.jpg

واشنگٹن(شِنہوا)وائٹ ہاوس کے مطابق صدرجو بائیڈن نے ہارورڈیونیورسٹی کے پروفیسر اور تجربہ کار سفارتکار نکولس برنز کو چین میں امریکی سفیر نامزد کردیا ہے۔65 سالہ برنز اس وقت ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی سکول آف گورنمنٹ میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر ہیں۔ اس سے قبل برنز اپنی 27 سالہ حکومتی سروس میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن دونوں کی حکومتوں میں اعلی عہدوں پر فائز رہے اور 2005 سے 2008 تک محکمہ خارجہ میں تیسرے بڑے عہدے، انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امورکے طور پر خدمات انجام دے کر اپنے کیریئرسے سبکدوش ہوئے تھے۔برنز 2001 سے 2005 تک نیٹو میں امریکی سفیر رہے ،اس سے قبل وہ محکمہ خارجہ کے ترجمان اور یونان میں سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اس وقت کے صدور جارج ایچ ڈبلیو بش اور بل کلنٹن کیادوارمیں وائٹ ہاس میں قومی سلامتی کونسل کے لیے بھی کام کیا۔اس کے علاوہ بائیڈن نے سابق صدر باراک اوباما کے دور میں شکاگو کے سابق میئراور وائٹ ہاس کے چیف آف اسٹاف رہنے والے راہم امانوئل کوجاپان میں امریکی سفیر نامزد کیاہے۔

شیئر کریں

Top