نیویارک ، پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کانگریس کی نشست کیلئے خاتون امیدواررانا عبدالحامدکے اعزاز میں تقریب

607676c9260000070cb40872.jpg

بطور مسلمان نائن الیون کے بعد کئی بار تعصب کا سامنا کرنا پڑا، سڑک چلتے سکارف کھینچ لیا جاتا تھا ، حالات تبدیل ضرور ہوئے ہیں لیکن اب بھی ایمیگرنٹس اور مسلم کمیونٹی کو کئی مسائل کا سامنا ہے،رانا عبدالحامد کا تقریب سے خطاب
رانا عبدالحامد کانگریس میں خاتون نشست کیلئے بہترین امیدوار ہیں ،خاور بیگ
نیویارک(آئی این پی )نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کانگریس کی نشست کیلئے خاتون امیدواررانا عبدالحامدکیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں سماجی وسیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم خاتون امیدوار، رانا عبدالحامد نے کہا کہ وہ کئی بار تعصب کا نشانہ بن چکی ہیں ، مسلم کمیونٹی کے مسائل میں کمی ہوئی ہے اسی لئے مسلمان سیاست کا حصہ بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان نائن الیون کے بعد کئی بار تعصب کا سامنا کرنا پڑا، سڑک چلتے سکارف کھینچ لیا جاتا تھا، حالات تبدیل ضرور ہوئے ہیں لیکن اب بھی ایمیگرنٹساور مسلم کمیونٹی کو کئی مسائل کا سامنا ہے ،انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی مسلمانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے ، چھوٹے کاروبار کرنے کے بھی بہتر مواقع میسر نہیں ہیں ۔ اس سے قبل تقریب کی ابتدا تلاوت کلام پاک سے ہوئی،تقریب کے میزبان خاور بیگ نے کہا کہ رانا عبدالحامد کانگریس میں خاتون نشست کیلئے بہترین امیدوار ہیں ،امید ہے کہ وہ کامیابی کے بعد وہ مسلم کمیونٹی کیلئے کام کریں گی اور مسلمانوں کیلئے ترقی کی راہیں ہموار کریں گی ۔

شیئر کریں

Top