سلمان خان کی عجیب حلیے میں تصاویر وائرل

262137_7136032_updates.jpg

بالی وڈ میں بھائی، دبنگ خان اور دیگر متعدد ناموں سے پکارے جانے والے سپر اسٹار سلمان خان کی کچھ تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اِن دنوں اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ روس میں اپنی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکار کے سیٹ سے لی گئی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار نے اپنا حلیہ مکمل طور پر بدلا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان فلم میں ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے باعث انہوں نے ایسا حلیہ اپنے کردار کی مناسبت سے بدل رکھا ہے۔

دوسری جانب ایک تصویر میں سلمان خان کے ہمراہ ان کا بھتیجا اور فلمساز و اداکار سہیل خان کا بیٹا نِروان بھی موجود ہے۔

خیال رہے سلمان خان اور کترینہ کیف کی آنے والی فلم ٹائیگر 3 سابقہ فلموں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا سیکوئل ہے۔

شیئر کریں

copyright © 2020 dailybaadeshimal.com

Design By Paksoft.org

Top