سلمان خان کو ایئرپورٹ پر تلاشی کیلئے روکنے والا سیکیورٹی فورس کا اہلکار مشکل میں

Salman-Khan.jpeg

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سلو میاں کو ممبئی ایئرپورٹ پر تلاشی کے لیے روکنے والا سی آئی ایس ایف کا اہلکار مشکل میں پڑگیا۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان چند روز قبل اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ اپنی فلم ٹائیگر3 کی شوٹنگ کے لیے ممبئی ایئرپورٹ سے روس روانہ ہوئے تھے۔ تاہم روس جانے سے قبل ایئرپورٹ پر موجود سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے اہلکار اے ایس آئی سومناتھ موہانتے نے سلومیاں کو سیکیورٹی چیک کے لیے ایئرپورٹ پر روک لیا تھا۔سلیو میاں کو ایئر پورٹ پر روکنے والے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور لوگ اپنے فرض کی ادائیگی پر سیکیورٹی اہلکار کی تعریفیں کررہے تھے جب کہ کچھ لوگ تو انہیں ہیرو قرار دے رہے تھے، لیکن اب یہ اہلکار مشکل میں پڑگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی ایس ایف نے اے ایس آئی سومناتھ موہانتے کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے کیونکہ اس نے سلومیاں کو ایئرپورٹ پر روکنے کے بعد ایک میڈیا تنظیم سے فون پر بات کی تھی۔ اور یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔

شیئر کریں

Top