سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والے 13 افراد گرفتار،کسی کو نہیں بخشا جائیگا:کمشنر دیامر استور

g9-7.jpg

مشیر خوراک سمیت سیاسی قائدین،امن کمیٹی اراکین ، علمائے کرام ،سول سوسائٹی اور صحافیوں کی شرکت ،محرم میں پیدا تنازعہ خوش اصلوبی سے حل کر لیا گیا
امن کمیٹی استور ضلع میں پر امن ماحول کو خراب نہ ہونے دیں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کریں،دلدار احمد ملک کا خطاب
استور(رفیع اللہ خان آفریدی)استور میں سات محرم کے بعد ماحول میں جو اچانک تبدیلی آئی تھی بالآ خر وہ مایوسی و بے چینی کا ماحول ختم ہوگیا دونوں اطراف سے علماء کرام سیاسی لوگ اور عوام دوبارہ بھائی بھائی بن گئے کمشنر آفس میں صوبائی مشیر خوراک شمس الحق لون ،محبوب علی خان، سمیع اللہ سمیت اراکین امن کمیٹی سابقہ صوبائی وزیر رانا فرمان سمیت دونوں مکاتب فکرکے علماء ،خطیب اہلسنت ،خطیب امامیہ سمیت ضلع استور کی اہم شخصیت اور صحافیوں نے شرکت کی سید عاشق حسین الحسینی نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام امن سلامتی کا درس دیتا ہے ہم سب مسلمان ہیں ہمیں تعلیمات نبویؐ پر عمل پیرا رہناہوگا صحابہ کرام ،آئمہ کرام کی تکریم ،تعظیم ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہمیں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے شرپسندوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہوگا خطیب مرکزی مسجد اہلسنت استور مولانا قاری گلزار سمیت ضلع استور کے پر امن مثالی معاشرے کو تباہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی کمشنر آفس میں علمائے کرام ،ممبران امن کمیٹی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ایک اہم اجلاس کمشنر استور دیامر ڈویژن دلدار احمد ملک کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر دیامر استور ڈویژن نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے تمام مسالک ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں نفرتیں پھیلانے والے قانون کے شکنجے سے ہر گز نہیں بچ سکتے جو اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے گا انکو 4 ایم پی او کے تحت جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے گا حالیہ محرم الحرام میں سوشل میڈیا کے ذریعے جو نفرت انگیز مواد شیئر کر کے پرامن معاشرے کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ان میں سے 13 افراد کو گرفتار کیا گیا مزید کی تلاش جاری ہے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا علاقے میں گورنمنٹ کی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی اس موقع پر انھوں نے ممبران امن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع استور کی امن کمیٹی گلگت بلتستان کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اپنے پر امن ماحول کو خراب نہ ہونے دیں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کریں بیرونی طاقتیں مذہبی منافرت کے ذریعے ہمارے معاشرے کو خراب کرنے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوئے ہیں جن کی سرکوبی ہم سب کو ملکر کرنے کی ضرورت ہے عوام علاقہ علمائے کرام اور امن کمیٹی اداروں کے ہاتھ مظبوط کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد بازار مولانا عبد الحکیم نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو اپنی طاقت اسلام کی سربلندی کے لیے صرف کرنے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے نوجواں اپنے آپ کو فضولیات میں توانائیاں صرف کرنے کے بجائے اپنی مکمل توانائیاں اسلام کی سربلندی اور ،پاکستان کی بقا کے لیے صرف کریں۔
کمشنر دیامر استور

شیئر کریں

Top