چٹورکھنڈ ہسپتال منصوبہ دوبارہ اے ڈی پی میں شامل

5edb82919d9e9.jpg

سلپی تا گشگش روڈ کا منصوبہ ریوائز کرانے کی کوشش کرینگے،نوازناجی
غذر (جاوید اقبال سے)تیس بستروں پر مشتمل چٹورکھنڈ ہسپتال کو اے ڈی پی میں دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے،سلپی تا گشگش روڈ کا منصوبہ ریوائز کرانے کی کوشش کریں گے،چودہ سو فٹ چٹورکھنڈ جماعت خانہ لنک روڈ میرے اے ڈی پی میں شامل تھا،اگلے اے ڈی پی میں اس روڑ کو مرکزی جماعت خانہ تک میٹل کیا جائے گا،ممبر قانون ساز اسمبلی غذر حلقہ 1نواز خان ناجی نے چٹورکھنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے اپنے چٹورکھنڈ کے دورے کے موقع پر تیس بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا تھا لیکن سالانہ ترقیاتی سکیم میں شامل نہیں کیا بعد ازاں بڑی جدوجہد کے بعد اس سکیم کو اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیا ہے،سکیم کو خارج کئے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ترمیم شدہ اے ڈی پی میں ہسپتال کامنصوبہ شامل کیا گیا ہے۔سلپی گشگش روڑ کی مرمت کا منصوبہ سروے کے بعد کام شروع ہونے کے عرصے کے دوران سیلاب کے باعث مزید مقامات پر سڑک تباہ ہوگئی،ابتدا میں سروے کے بعد سولہ کلومیٹر سڑک کو قابل مرمت قرار دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں قدرتی آفات کے باعث روڑ دیگر مقامات پر تباہ ہوگیا اب اس پراجیکٹ کو آگے بڑھانے کے لئے پی سی ون کو ریوائز کرنے کی جدو جہد کریں گے۔چٹورکھنڈ جماعت خانہ لنک روڑ کی میٹلنگ کا منصوبہ میرے اے ڈی پی میں شامل تھا،اگلے سال اس روڑ کو مرکزی جماعت خانے تک وسعت دی جائے گی۔–
چٹور کھنڈ

شیئر کریں

Top