وزیر پور، موٹر سائیکلوں میں تصادم ،دو افراد زخمی

edhi-Ambulnace.jpg

حادثہ متلوکے مقام پرہوا،دونوں زخمیوں کوسکردوہسپتال منتقل کردیاگیا
شگر(کرائم رپورٹر)شگر وزیر پور میں دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم ، دو افراد شدید زخمی، دونوں کو آر یاچ کیو سہپتال سکردو منتقل کردئے گئے۔موٹرسائیکل کی تصادم وزیر پور میں متلو کے مقام پر پیش آیا جہاں قالین اور دیگر اشیاء فروخت کرنے کی غرض سے آیا ہوا تاجر کی موٹرسائیکل اور وزیر پور کے رہائشی کے موٹرسائیکل آپس میں ٹکڑا گئے۔ جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر شگر منتقل کردئے ۔جہاں سیا نہیں سکردو شفٹ کردیا گیا۔ دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
تصادم

شیئر کریں

Top