ضلعی کابینہ کااعلان مشاورت سے ہوگا،پی پی ہنزہ

g8-6.jpg

ظہورکریم کے زیرصدارت اجلاس،سابق کابینہ کی کارکردگی پرغوروخوض کیاگیا
ہنزہ(قیمت جان)پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ کا ایک اہم اجلاس علی آباد میں ہوااس اجلاس میں پی پی پی ضلع ہنزہ کے سابق صدر ظہور کریم سابق تحصیل صدر گوجال ربانی قربان محمد اعجاز گلگتی رضوان علی اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی اجلاس سے سابق صدر ظہور کریم ایڈوکیٹ نے خطاب کیا انھوں نے سابق کابینہ کی کارکردگی اور الیکشن کی پارٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور آنے والے پی پی کی ضلعی کابینہ سازی پر گفتگو کی شرکاء اجلاس نے ہی پی کے سابق کابینہ کی کارکردگی اور الیکشن کی صورت حال کو اطمینان بخش قرار دیا اور ظہور کریم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کی اجلاس میں پی پی پی ہنزہ کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی اور تحصیل کی کابینہ کے لئے قابل مخلص اور باکردار جیالوں پر مشتمل ٹیم کا چناؤ کیا جائے گا ضلعی سطح پر چناؤ کے لئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جو کابینہ سازی کا امور سر انجام دے گی اور مشاورت کے زریعے پورے ہنزہ کو نمایندگی دے کر کابینہ سازی کی جائے گی اجلاس میں ڈویژنل الیکشن کمیٹی میں ہنزہ کو نمائندگی دینے پر زور دیا گیا اجلاس میں شریک تمام رہنماؤں اور کارکنوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ کابینہ کے لئے مشاورت سے فصیلہ کیا جائے گا اور جو بھی کابینہ کا حصہ بنے گا تمام رہنماؤں اور کارکنوں کی حمایت اور تائید سے ہوگا۔
پی پی ہنزہ

شیئر کریں

Top