بیرسٹر سلطان چوہدری کا میرپور آمد پر تاریخی استقبال کرینگے ‘ چوہدری عمیر

EsbN5nKWMAALKoS.jpg

میرپور(آئی این پی)صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان چوہدری کا میرپور آمد پر تاریخی استقبال کرینگے ۔ میرپور کی وکلاء برادری سلطان محمود کی تاریخی اور بے مثال خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ نومنتخب صدر کشمیر کا ز کیلئے متحرک کردار ادا کرینگے ۔ صدر کشمیر کو مقبوضہ کشمیر سمیت یورپ ، امریکہ ، برطانیہ می تارکین وطن اپنا لیڈر سمجھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف وکلاء ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری عمیر جہانداد ایڈووکیٹ نے بسلسلہ صدر آزادکشمیر استقبالیہ خصوصی خطاب کر کے دوران کیا ۔ اجلاس کی صدارت تحریک انصاف سٹی میرپور کے جنرل سیکرٹری جبار احمد منہاس ایڈووکیٹ نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد کشمیر کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ بیرسٹرسلطان محمود کشمیریوں کے حقیقی قائد ہیں ان کا استقبال کرنا ہم پر فرض ہے ۔ اسد محمود چوہدری ایڈووکیٹ ، قمر ادریس ایڈووکیٹ نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر ریاست کشمیریوں کیلئے اعزاز ہے اور تاریخ ثابت کرئے گی کہ بیرسٹر سلطان روائتی صدر ثابت نہیں ہونگے ۔ بلکہ متحرک بااختیار اور باصلاحیت صدر غائب ہونگے ۔ سلطان محمود نہ سفارشی صدر ہیں بلکہ ان کی محنت اور جدوجہد سے آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بھاری اکثریت سے مرض وجود میں آئی ہے عوامی صدر ہیں اور عوام کے اندر اس وقت مقبول ترین لیڈر ہیں ۔

شیئر کریں

Top