وزیراعظم سے آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع میرپور کے وفد کی ملاقات

PM-azad-kashmir-0.jpg

میرپور(آئی این پی)آذاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع میرپور کے نمائندہ وفد نے وزیراعظم ریاست آزاد جموں وکشمیر جناب سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے کشمیر ھاوس اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی اور مبارکباد پیش کی۔ وفد کی قیادت صدر اپیسکا ضلع میرپور مرزا وجاہت نے کی ان کے علاوہ جنرل سیکرٹری اپیسکا ضلع میرپور ارشد محمود، نائب صدر عاقب عطاری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ طاہر محمود، فنانس سیکرٹری مرزا قمر زمان سیکرٹری نشرو اشاعت، کے علاوہ شاہ خالد محمود، حماد افضل ،محمد شفیق مغل ، محمد ھارون نے شرکت کی۔ وفد نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ صدر اپیسکا مرزا وجاہت بیگ نے جناب وزیراعظم آذاد کشمیر کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور اس پر وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ وہ جلد میرپور کا دورہ کریں گے اور اس پر تفصیلی میٹنگ کے بعد ان کو یکسو کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر کریں

Top