ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ ویمنزکے درمیان پہلا ٹی20(آج) کھیلا جائے گا

maxresdefault-4.jpg

اینٹیگوا(آئی این پی)ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (آج) منگل کو اینٹیگوا میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل کو نارتھ سانڈ، اینٹیگوا میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا میچ 2 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 7 ستمبر سے ہوگا-

شیئر کریں

Top