کونسل ٹکٹوں کی تقسیم ، وزیرامور کشمیر اور حکومت میں اختلافات برقرار امیدواروں کا تعین نہ ہوسکا

GB-Government.jpg

وزیر اعلی بھی ارکان کونسل کے حامی بن گئے ،وزیر امور کشمیر کے حمایت یافتہ تین امیدواروں کو صوبائی حکومت ٹکٹ جاری کرنے کی مخالفت کردی
ہم خیال گروپ نے بھی حکومت کیلئے پریشانی پیداکررکھی ہے،وفاقی اورصوبائی حکومت میں رسہ کشی سے الیکشن شیڈول تاخیرکاشکارہوگیا
گلگت(بیورو رپورٹ)کونسل ٹکٹوں کے معاملے پر وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت کے مابین اختلاف برقرار رہنے سے امیدواروں کا تعین نہ ہو سکا حکومتی ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کونسل ٹکٹوں کے مسلے پر وزیر اعلی بھی ارکان کونسل کے حامی بن گئے ہیں اس سلسلے میں وزیر امور کشمیر کے حمایت یافتہ تین امیدواروں کو صوبائی حکومت ٹکٹ جاری کرنے کی مخالفت کی ہے جس کے باعث امیدواروں کے بارے میں فیصلہ نہ ہو سکا ہے بتایا جاتا ہے کہ اس حوالے سے اعلی سطحی رابطوں میں شکایت بھی کی گئی ہے ذرائع کے وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں اس رسہ کشی کے باعث الیکشن شیڈول کا اجرا تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔قابل زکر ہے کہ کونسل ٹکٹوں کے معاملے پر بننے والا ہم خیال گروپ سے بھی حکومت بھی شدید پریشانیوں کا شکار ہے

شیئر کریں

Top