پولیس کی وردی اچھی لیکن ڈیوٹی سخت، اہلکار کسی سے نانصافی نہ کریں :ڈی آئی جی گلگت

g5-4.jpg

پولیس جوان وردی میں رنگ ونسل مذہب اور سیاست سے بالاتر ہوکرکام کرے تو اچھا پولیس افسر بن جائیگا
کو ئی سیاح ہو یا مقامی شخص گلگت بلتستان کے داخلی راستے پرسب کیساتھ اچھے انداز سے پیش آنا ہے
ہنزہ( اجلال حسین)ڈی آئی جی گلگت ریجن ڈاکٹر سعید نے ہنزہ میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا پولیس جوان وردی میں رنگ ونسل مذہب اور سیاست سے بالاتر ہوکر جذبے حب الوطنی کے ساتھ پولیس بن کر عوام کی جان مال کی حفاظت کرے تو اچھا پولیس افسر بنے گا پولیس کی ڈیوٹی کاایک ظاہر ہوتا ہیں اور ایک باطنی ہی ہوتا ہے بظاہر فورس کا جوان اس کی یونیفام اس کااٹھانا بیٹھنا اور اس کا ڈیوٹی ہم دیکھتے ہے مگر باطن اللہ کو پتہ ہوتا ہے آپ یہ نہ سمجھیں کی تھانے میں کوئی غریب پر ظلم ہو تو ہوتا ہو کوئی سفارش نہیں ہوتا اس کا اللہ تعالی ہوتا ہے اپ ہرممکن کوشش کریں کہ اپ سے کوئی ناانصافی نہ ہو ملزم سے ملزم کی طرح اور شریف انسان سے شرافت کیساتھ پیش آنا ہے۔ ہنزہ ایک پرامن علاقہ ہے اور دنیا میں سیاحتی اعتبار سے ایک امیج ہے جبکہ کو ئی بھی سیاح ہو یا مقامی نہ صرف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان کے داخلی راستے پر اچھے انداز سے پیش انا ہے اپ علاقے کا چہرہ ہے اور اپ کی وجہ سے علاقے کا پہچان ہوتا ہے ہمیں خوشی علاقے کی پولیس پورے علاقے کیلئے ایک ماڈل ہے اور اس کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی گلگت رینج نے مزید کہا اس سے قبل بھی گلگت ریجن کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا پولیس جوانوں میں درپیش مشکلات اور علاقے کے عمائدین۔ کے ساتھ ملاقات کیا ہے اسی طرح اج ہنزہ میں اسماعیلی۔ ریجنل کونسل کے زمہ داران کے علاوہ انجمن تاجران بزنس ایسوسی ایشن نمبردادان اور میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو ہوئی ہے انشاللہ ملکر علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے عوامی سطح پر پولیس جوانوں کے ساتھ کمیٹاں بنائے جائیگے اور ملکر علاقے کی تعمیر وترقی پر کام۔ کرئینگے۔ علاقے کے ذمہ داروں اور میڈیا کی جانب سے ہنزہ میں پولیس نفری کی کمیبپر ڈی آئی جی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ ایک سیاحتی مقام ہے جہاں لاکھوں سیاھوں کا۔ رخ ہوتا ہے اس کے لئے نفری ازد ضرورت ہے تاہم آبادی کے حساب سے کوٹہ کم اتا ہے جس کے لئے مختلف اضلاع سے پولیس کمی کو پورا کرتے ہوئے نہ صرف عوام بلکہ سیاحوں کے مشکلات کو کم۔ کرنے میں ہر ممکن کوشش کر دیا جائیگا۔ اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ادیبا قتل کیس ایک خود کشی کیس ثابت کرنے کی کوشش۔ کی گِی تھی ایس پی ہنزہ اور ان کے ٹیم کی کاوشوں اور تحقیقات کی وجہ سے کیس قتل کا ظاہر ہو ا ہے عدالت نے ملزمان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ جیل منتقل کیا ہے۔ ڈی آئی جی گلگت رینج ڈاکٹر میاں سعید نے ہنزہ پولیس میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے پولیس جوانوں کو تعریفی سند نوازنے کے ساتھ نقد انعام دیدیا جبکہ ہنزہ پولیس کے 11جوانوں کو ایس جی سی کیعہدے پر ترقی دیتے ہوئے فیتہ بھی لگا دیا۔
ڈی آئی جی

شیئر کریں

Top