کینیڈین حکومت کی طرف لاک ڈاؤن متاثرہ خواتین تاجروں کیلئے امدادی پیکج

g8.jpg

اے کے آرایس پی گلگت بلتستان کی یاسمین قلندرنے فی کس خواتین تاجروں کیلئے 47ہزارکے چیک حوالے کئے
بہت جلد استور بھی کوونا فری ضلع بن جائیگا ا،مزید ایک سے دو ماہ تک ویکسین لگوانے کا عمل مکمل ہو جائیگا ،مقررین
استور(بیوررورپورٹ)اے کے آر ایس کی آر پی ایم گلگت بلتستان یاسمین قلندر کا دورہ استور کنیڈین حکومت کی طرف سے گزشتہ سال کرونا کی وجہ سے سخت لاک ڈان میں شدید متاثر ہونے والی خواتین جو کہ لیڈیز شاپ چلا کر گھروں اور بچوں کی کفالت کر رہی تھی انکو فی خاتون 45ہزار سے 47 ہزار تک کے کراس چیک فراہم کیا اس حوالے سے ایک بہت بڑی تقریب اے کے آر ایس پی آفس استور میں ایک تربییتی ورکشاپ اور ویکسی نشین کے حوالے سے اگائی تقریب بھی منقید ہوئی اس ورکشاپ اور اگائی پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر نثار احمد ایریا منیجر محمد حسن ایل ایس اوز کے چیئرمینوں مختلف این جی اوز کے نمائندے خواتین کی بزی تعداد اور اے کے آر ایس پی گلکگت بلتستان کی ریجنل پروگرام منیجر یاسمین قلندر نے شرکت کی اس تقریب اور تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے آر۔ پی ایم جی بی یاسمین قلندر نے کہا کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے جہاں پر دنیا پریشان اور حیران ہے وہاں پر چھوٹے لیول پر کام کرنے والی خواتین کو بہت نقصان ہوا تھا جسکی وجہ سے استور کے اندر موجود ایل ایس اوز کی طرف سے میرٹ کے مطابق لیسٹ فراہم کرنے پر ایک درجن کے قریب کاروباری خواتین کو چیک فراہم کیا گیا اے کے آر ایس اور ڈونر کا مقصد اس قسم کے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے انہوں نے مزید کہا اج کا دوسرا پروگرام کا مقصد کرونا کی بیماری سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ویکسی نشین بہت ضروری ہے ہماری کوشش ہے کہ دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں دسمبر تک سو فی صد ویکسین ہو کر کرونا فری گلگت بلتستان بن جائیں اس موقعے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر نثار احمد نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استور میں کرونا ویکسین لگانے کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے انشااللہ بہت جلد استور بھی کرونا فری ضلع بن جائیگا اور مزید ایک سے دو ماہ تک ویکسین لگوانے کا عمل مکمل ہو جائیگا اے کے آر ایس پی کی طرف سے غریب خواتین کو لاکھوں روپیے کی مالی مداد بہت احسن اقدام ہے تقریب سے ایریا منیجر محمد حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے کے آر ایس پی گزشتہ کئی سالوں سے ضلع استور میں عوام کی تعمیر اور ترقی کے ساتھ فلاع و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے تقریب سے کفایت الدین رانا فاروق جمشید علی عبدالوحید لون فضل الرحمان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کرونا ویکسین اگائی مہم میں مکمل حکومت اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان کر دیا اور خواتین کو مالی مداد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب خواتین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کنیڈین حکومت اور اے کے آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔
امدادی پیکج

شیئر کریں

Top