ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 12.51کروڑ ڈالر کی کمی

Dollar.jpg

کراچی :ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 12.51کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 3 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 12.51کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 ستمبر تک 27 ارب 10 کروڑ 26 لاکھ ڈالر رہے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 12.30 کروڑ ڈالر کم ہوکر 20.2 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائر 2.10 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.8 ارب ڈالر رہے۔

شیئر کریں

Top