درسی کتب میں خواتین کی قدامت پسندانہ عکاسی سے متعلق عوام نے سوالات اٹھا دیے

SNC-Book-English-5.jpg

کیا خواتین صرف گھر سنبھال سکتی ہیں؟ فائٹر جیٹ پائلٹ یا سائنسدان نہیں ہو سکتیں؟ درسی کتب میں خواتین کی قدامت پسندانہ عکاسی سے متعلق سوشل میڈیا پر عوام نے سوالات اٹھا دیے۔

خواتین کے مخصوص لباس، روایتی کرداروں میں عکاسی پر یکساں قومی نصاب تنقید کی زد میں آ گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے ایسے یکساں نصاب سے یہ تربیت ہوتی ہے کہ معاشرے میں خواتین کو صرف چند مخصوص یا روایتی کرداروں میں ہی قبول کیا جاسکتا ہے، مختلف لباس پہننے والی خواتین کو ہراساں کرنا جائز ہے۔

ماہرین تعلیم، والدین اور مختلف عوامی حلقوں کی جانب سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے یکساں قومی نصاب کے تحت شائع ہونے والی تدریسی کتابوں پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Top