حلفاً کہتا ہوں میراقائد چور نہیں سابق حکومتوں نے جھوٹے اعلانات کر کے عوام کو ماموں بنائے رکھا :وزیر اعلیٰ

g11-2.jpg

صوبہ بھرکے مڈل سکولوں کواپ گریڈکرکے ہائی کادرجہ دینگے،وزیر اعظم پاکستان اورآزاد کشمیر حکومت کی منظوری کے بعد شونٹھر پاس منصوبے پربھی پیشرفت کرینگے،خالدخورشید

سیلاب متاثرین کو خیموں کی جگہ تیار گھر دینے کے حوالے سے قانون سازی کرینگے ،مہنگائی مافیا کوبھی لگام دینگے،تمام ڈی ایچ کیوہسپتالوں کو دور جدید کی سہولیات سے آراستہ کرینگے،اجتماع سے خطاب
استور (رفیع اللہ خان آفریدی) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاہے شونٹھرپاس منصوبہ گلگت بلتستان کی اہم ضرورت ہے ماضی کی حکومتوں نے عوام کوماموں بنائے رکھاحلفاً کہتاہوں میرقائدچورنہیں۔استورکے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میرملک میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خالدخورشیدنے مزیدکہاکہ صوبہ بھرکے تمام مڈل سکولوں کواپ گریڈکرکے ہائی کادرجہ دینگے۔ ماضی کی حکومتوں نے صرف اعلانات کئے عملی طورپرکچھ نہیں کیا وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی دلچسپی اورآزاد کشمیر حکومت کی منظوری کے بعد شونٹھر پاس منصوبے پرپیشرفت کرینگے استور کے قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے فوری اور ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں عوام بھی بھر پور تعاون کریں سیلاب متاثرین کو خیموں کی جگہ تیار گھر دینے کے حوالے سے قانون سازی کرینگے سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل ،واٹر سپلائی ،بجلی کی بحالی ،آر سی سی پل کے تعمیر کے حوالے سے فوری احکامات جاری کئے ہیں مہنگائی مافیا کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی وزیر اعظم نے احکامات دئیے ہیں صحت کے حوالے سے بھی اہم اقدمات کئے جا رہے ہیں گلگت بلتستان کے تمام ڈی ایچ کیوہسپتالوں کو دور جدید کے مطابق بنا رہے ہیں استور ڈی ایچ کیو ہسپتال کوتمام سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا ۔اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرزراعت کاظم میثم نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انھیں خالدخورشیدجیساوزیراعلی ملا جس نے وزیراعظم سے 25مرتبہ ملاقات کرکے گلگت بلتستان کیلئے انقلابی ترقیاتی منصوبے حاصل کئے شکرتھنگ سے استور روڑ تعمیر کے بعد ہم آٹھ گھنٹوں میں اسلام آباد جاسکیں گے۔ سکردو اور استور کا پرانا رشتہ بحال ہوگا شونٹھر روڈ کے تعمیر سے جی بی کے اندر معاشی انقلاب آئیگا ہمیں اپنے ٹیم کپتان خالد خورشید کی صلاحیتوں پر ناز ہے اس موقعے پر صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی فتح اللہ خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں دو جماعتوں نے ملک کو لوٹا ہے ملازمتوں اور ٹھیکوں کی سیل لگائی ہم میرٹ پر کام کرینگے انتہائی پسماندہ ضلع استور کی تعمیر اور ترقی کے لیے اپنی اے ڈی پی سے ہم سب کودس، دس کروڑ بھی دینے پڑے تو دینگے استور پریس کلب کی تعمیر کے حوالے سے بھر پور کوشش کرینگے اب نیا گلگت بلتستان بنے گانہیں بلکہ بن چکا ہے اب استور سمیت جی بی میں نمایاں تبدیلی اور ترقی نظرآئیگی اس موقعے پر صوبائی مشیر قانون سہل عباس نے کہا کہ ضلع استور کی حالات پر بہت افسوس ہوا اب انشااللہ عوامی مسائل اور مشکلات بھی حل ہونگے انقلابی ترقیاتی کام بھی ہونگے بجلی پانی کے مسائل بھی حل ہونگے ایکسپریس وے بھی تعمیر ہوگی ۔
خالد خورشید
استور(بادشمال نیوز) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کو حادثاتی و خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ریسکیو1122کو تمام اضلاع میں وسعت دیں گے ریسکیو 1122 کی اہمیت بڑھ دن بدن رہی ہے ریسکیو کے ٹیکنکل سٹاف کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے استور میں ریسکیو1122 آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروزیراطلاعات فتح اللہ خان،مشیرخوراک شمس لون،مشیرقانون سہیل عباس اورسیکرٹری برائے وزیر اعلی عثمان احمد،کمشنر دیامر استور دلدار احمد ملک،ڈپٹی کمشنر استور طارق احمد سمیت دیگر اعلی آفیسران اور ضلع استور کے عوام نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ

شیئر کریں

Top