شہریار آفریدی کا نیویارک میں گشت، سڑکوں پر سوتے امریکی شہریوں پر تبصرہ

17-3.jpg

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے امورِکشمیر شہریار آفریدی نے نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی سڑکوں پر گشت کیا اور سڑکوں پر سوتے امریکی شہریوں پر تبصرے سمیت پاکستان میں پناہ گاہیں قائم کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سراہا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہریار آفریدی ٹائمز اسکوائر پر موجود ہیں۔

اس دوران شہریار آفریدی نے خواتین کے سلسلے میں پاکستانی معاشرے اور امریکی معاشرے کا موازنہ کیا اورکہا کہ وہ لوگ جو ہمیں لیکچر دیتے ہیں، دیکھیں ان کی بیٹیوں کا کیا حال ہے؟

شہریار آفریدی نے اس موقع پر تمام پاکستانیوں کو متحد ہونے اور اپنےکلچر پر فخرکرنے پر زور دیا ۔

خیال رہےکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے نیویارک پہنچے ہیں ۔

شیئر کریں

Top