روس کی یونیورسٹی میں طالبعلم کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی

hand-x675.webp

ماسکو: روس کے شہر پرم کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پرم شہر کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 5 افراد ہلاک اور 27 افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی تاہم مزید 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

یونیورسٹی ترجمان اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے سے بچنے کے لیے یونیورسٹی کے طالبعلم کلاس روزمز کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا رہے ہیں۔

شیئر کریں

Top