بے ہنگم تعمیرات روکنے کیلئے کنٹرول اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

g9-3.jpg

گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ اور جنگلات کے بے دریغ کٹاؤ کی روک تھام کیلئے مقامی کمیونٹی کو شراکت دار بنا نے کیلئے اقدامات کررہے ہیں
مستقبل میں بھی یو این ڈی پی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور اصلاحات پر خصوصی توجہ دے،خالد خورشید،امن انصاف پرو گرام کو جی بی تک وسعت دینگے،یو این ڈی پی نمائندہ
گلگت (بادشمال نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ایمرجنسی کونسل اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کو بہتر بنانے کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا جس کے تحت سول ڈیفنس اور ہسپتالوں کے ایمبولنسز کے آپریشنز ریسکیو1122کے ماتحت کئے جائیں گے۔ ریسکیو 1122 کو تمام اضلاع تک وسعت دی جائے گی۔ ریسکیو1122 سنٹرز میں اضافہ کیا جائے گا جس کیلئے متعلقہ محکمے جامہ پلان تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کریں۔ پروجیکٹ کے تحت ریسکیو1122 میں کام کرنے والے ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ ریسکیو1122 کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے آپریشنل بجٹ میں 5ملین کا اضافہ کیا جارہاہے۔ گلگت بلتستان میں بے ہنگم تعمیرات کی روک تھام کیلئے گلگت بلتستان کنٹرول اتھارٹی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
محکمہ
گلگت (بادشمال نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے یو این ڈی پی اور گلاف پروجیکٹ کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان نئے اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔ گلگت بلتستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج موسمیاتی تبدیلی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ اور گلیشیرز کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔ اس حوالے سے بین الاقوامی اداروں کی بھی خصوصی توجہ درکار ہے۔ جنگلات کے تحفظ اور فروغ کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت گلگت بلتستان جامہ پلان کے تحت کام کررہی ہے۔ مقامی کمیونٹی کی شراکت سے جنگلات کے بے دریغ کٹاؤ کی روک تھام اور جنگلات کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ماضی میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے مقامی کمیونٹی کی شراکت سے ٹرافی ہنٹنگ کا پروگرام شروع کیا گیا جو انتہائی کامیاب رہا اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں مقامی کمیونٹی کی شراکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ نئے پالیسیز بنانے کیلئے پبلک پالیسی سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ صحت، تعلیم اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں درپیش مسائل حکومت کے ترجیحات میں شامل ہے۔ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ یو این اداروں اور ڈونرز کو گلگت بلتستان میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت گلگت بلتستان بین الاقوامی اداروں اور ڈونرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے یواین ڈی پی کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف شعبوں میں بہتری اور حکومت کیساتھ مل کر مختلف منصوبوں کے حوالے سے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی یو این ڈی پی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور اصلاحات پر خصوصی توجہ دے گا۔ یو این ڈی پی کے پاکستان میں متعین نمائندے (Knut Ostby)نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو این ڈی پی گلگت بلتستان میں ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ گلگت بلتستان کے مختلف اداروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے صوبائی حکومت کے تعاون سے مختلف پروگرامز شروع کئے جائیں گے۔ یو این ڈی پی خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں امن انصاف پروگرام شروع کرچکا ہے جس کو گلگت بلتستان تک وسعت د ی جائے گی۔
ملاقات

شیئر کریں

Top