مقام ابراہیمؑ پر خانہ کعبہ کا خوب صورت عکس ، تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

l_265312_033230_updates.jpg

سوشل میڈیا پر مقام ابراہیمؑ کے اوپری حصے پر خانہ کعبہ کے عکس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حرمین نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں مقام ابراہیمؑ کے اوپری حصے کو عکس بند کیا گیا ہے۔

اس تصویر کی سب سے خاص بات مقام ابراہیمؑ پر خانہ کعبہ کا نظر آتا خوبصورت عکس ہے جو دیکھنے والی ہر آنکھ کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔

تصویر میں سورج کی تیز کرنوں کو خانہ کعبہ پر پڑتا دیکھا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ خانہ کعبہ کا منظر مقام ابراہیمؑ پر واضح نظر آرہا ہے۔

شیئر کریں

Top