آریان نے شاہ رخ خان کی کونسی سپرہٹ فلم میں کام کیا تھا؟

Shah_Rukh_Khan_Son_Aryan_Khan_Cried_During_NCB_Interrogation_By_NCB.jpg

منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے حوالے سے کئی انکشافات سامنے آ چکے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 13 نومبر 1997 کو پیدا ہونیوالے 23 سالہ آریان بالی وڈ میں آج سے 20 سال پہلے ہی ڈیبیو کر چکے ہیں۔

دراصل 2001 میں ریلیز کی جانیوالی بالی وڈ فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ میں آریان خان نے گیسٹ اپیئرنس دی تھی۔

آریان نے فلم میں شاہ رخ کے کردار ‘راہول رائے چند’ کے بچپن کی عکاسی کی جسے فلم کے آغاز پر افتتاحی کریڈٹ میں دکھایا گیا تھا۔

فلم میں چھوٹے آریان کی عمر محض 4 برس تھی جو کہ اداکارہ جیا بچن کے ہمراہ دکھائی دیے تھے۔

واضح رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر کروز شپ میں ہونیوالی ایک پارٹی سے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

آریان خان پر الزام ہے کہ وہ منشیات استعمال کرنے اور اس کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں، بعدازاں آریان نے خود اس بات کا اعتراف بھی کیا تھا کہ وہ گزشتہ 4 سالوں سے منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔

اس وقت آریان خان ضمانت مسترد ہونے پر ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں ہیں۔

شیئر کریں

Top