قومی کرکٹر انور علی کی والدہ انتقال کرگئیں

266242_8604629_updates.webp

قومی کرکٹر انور علی کی والدہ جہانِ فانی سے رخصت ہوگئیں۔

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے فاسٹ بولر انور علی کی والدہ کے انتقال کی خبر سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے دی۔

سرفراز احمد نے بتایا کہ میرے دوست کرکٹر انور علی کی والدہ انتقال کرگئی ہیں، اللّہ تعالیٰ اس مشکل گھڑی میں انور علی اور ان کے اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین۔

انہوں نے انور علی کی والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔

سرفراز کی مذکورہ ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد انور علی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہی ہے اور ان کی مغفرت کیلئے دعا گو ہے۔

شیئر کریں

Top