پلاٹ کا تنازع، دو بھائیوں نے سگے بھائی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

266336_4374234_updates.jpg

ساہیوال اڈہ گیمبر کے قریب پلاٹ کے تنازع پر دو بھائیوں نے اپنے سگے بھائی پر پیٹرول چھڑک کر جلا ڈالا۔

پولیس کے مطابق بھائیوں کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس پر دو بھائیوں نے تیل چھڑک کر اپنے تیسرے بھائی طارق کمال کو جلا ڈالا اور فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور متاثرہ شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بعدازاں متاثرہ شخص کے زیادہ جل جانے کے باعث اسے لاہور ریفر کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

شیئر کریں

Top