کیپٹن( ر) لیاقت نے ڈی آئی جی بلتستان کا چارج سنبھال لیا

liaquat-copy.jpg

اشرف نور کے مزار پر حاضری،اہل خانہ کوتعان کی یقین دہانی
سکردو(بیورو رپورٹ)کیپٹن( ر) لیاقت علی ملک نے ڈی آئی جی بلتستان رینج کا چارج سنبھال لیا۔ منگل کے روز دفتر آمد پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے
انہیں سلامی دی. ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک چارج سنبھالنے کے فوری بعد شہید ایڈیشنل آئی جی محمد اشرف نور کے مزار پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔ شہید کے خانوادے سے ملاقات میں انہیں بھرپور کا تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں انہی کی قربانیوں کے طفیل ہم سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہی کے مقدس لہو کے طفیل ہمارا وطن قائم ودائم ہے۔ ڈی آئی جی بلتستان رینج کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے اپنے دفتری اسٹاف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 7/800 میل کاسفر طے کرکے یہاں لوگوں کی خدمت کیلیے آیا ہوں میرے دروازے سب کیلئے بلاتفریق کھلے ہیں۔ میرے دفتر میں آنے والے مہمانوں کو چائے پانی پلائے بغیر نہیں جانے دینا ۔ انہوں نے اسٹاف کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیانت داری اور ایمانداری کو اپنا شعار بناتے ہوئے فرائض کی انجام دہی کریں۔

شیئر کریں

Top