وزیراعلی کے میڈیاکوآرڈینیٹرعالم نورکامحکمہ اطلاعات کادورہ

g7.jpg

سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات،اعلی افسران نے محکمہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی
گلگت (بادشمال نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر عالم نور حیدر کی محکمہ اطلاعات کا دورہ۔ متعلقہ محکمے کے اعلی آفیسران نے محکمہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق میڈیا کوارڈینیٹر برائے وزیر اعلی عالم نور حیدر نے محکمہ اطلاعات کا دورہ کیا اور محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری برہان آفندی سے بھی ملاقات کیں۔ محکمہ اطلاعات کے اعلی آفیسران ڈپٹی ڈاریکٹر فاروق احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلیم خان نے ادارے کی کارکردگی اور موجودہ مسائل پر آگاہ کیا جس پر میڈیا کوآرڈینیٹر عالم نور حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت کیلئے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور دوسرے محکموں کی نسبت اطلاعات کا ادراہ بہت ہی زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ اسی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور وزیر اطلاعات فتح اللہ خان محکمہ اطلاعات کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور ادارے کے مسائل کو حل کر کے ادارے کو حقیقی معنوں پر فعال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات صحافتی برادری کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے۔
دورہ

شیئر کریں

Top