نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب ریفرنس کے ملزم کو پہلا ریلیف مل گیا

266473_9635098_updates.jpg

قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب ریفرنس کے ملزم کو پہلا ریلیف مل گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عبداللہ نامی ملزم کا کیس سیشن جج کو بھیج دیا۔ احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھاکہ عوام سے فراڈ کے کیس پر اب اس عدالت کا اختیار نہیں ، ایسےکیسز اب عمومی قانون کے تحت دیگر عدالتوں میں چلیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کیا تھا۔

شیئر کریں

Top