اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی: آصف زرداری

asif-ali-zardari-turns-65-1627275429-6354.jpeg

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے اگلی بار پیپلزپارٹی کے حکومت میں آنے کی پیشگوئی کی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری مشکوک ٹرانزیکشن کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

عدالت سے واپسی پر سابق صدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس دوران صحافی نے سوال کیا کہ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں۔

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

سابق صدر سے سوال کیا گیا کہ احتساب کا عمل کب تک چلتا رہے گا؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ جب تک معیشت مزیدنیچےنہ آجائے سلسلہ جاری رہےگا۔

شیئر کریں

Top