گلگت بلتستابجلی ۷روپے یونٹ مہنگی کرنیکافیصلہ

media-handler.php_-2.jpeg

بجلی کا غیر ضروری استعمال روکنے کیلئے فیوز بھی لگائے جائیں گے ،محکمہ برقیات کی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ، مقامی انتظامیہ مانیٹرنگ ٹیموں کے ساتھ کوآرڈینیشن کریگی
سردیوں میں بجلی کی طلب میں 37 میگاواٹ تک اضافہ ہوتا ہے جبکہ پیدا وار میں غیرمعمولی کمی ہوجاتی ہے،زیرتعمیرپاورپراجیکٹس پر کام میں تیزی لانے کابھی فیصلہ کرلیاگیا،ذرائع
گلگت(سپیشل رپورٹر)صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں موسم سرما کے سیزن میں بجلی فی یونٹ 7 روپے تک مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا سرکاری ذرائع کے مطابق سرما کے سیزن میں بجلی کے غیرضروری استعمال کو روکنے کے لئے بجلی مہنگی کرنے کامنصوبہ ترتیب دیا گیاہے اور اس حوالے سے سفارشات کی حتمی منظوری صوبائی دیگی دوسری طرف بجلی کے غیر ضروری استعال کو روکنے کیلئے مختلف علاقوں میں فیوز بھی لگائے جائیں گے اور اس حوالے سے محکمہ برقیات کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی اور مقامی انتظامیہ مانیٹرنگ ٹیمیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کریگی تاکہ بجلی کی چوری کو روکا جاسکے۔دوسری طرف حکومت نے سرما کے سیزن میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں سردیوں کے سیزن میں بجلی کی طلب میں 37 میگاواٹ تک اضافہ ہوتا ہے جبکہ پیدا وار میں بڑی حد تک کمی واقع ہوجاتی ہے جس کی بنیاد پر حکومت نے بجلی کے غیر ضروری استعمال روکنے کے لئے حکومت نے بجلی مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ادھر حکومت نے زیر تعمیر پاور پراجکٹس کے کاموں میں تیزی لانے کے لئے موثراقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بجلی مہنگی

شیئر کریں

Top