چیف الیکشن کمشنر نے جی بی کونسل الیکشن میں بارں نومبر تک توسیع کر دی

706375-pakistan-elections-polling-generic.jpg

امیدواران کو 29 اکتوبر 2021تک اپنے نامزدگی پیپرز ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کراسکیں گے
سے 6نومبر کے درمیان چیف الیکشن کمشنر امیدواران کے اعتراضات وشکایات کا فیصلہ دیں گے،نوٹیفکیشن جاری
گلگت(سپیشل رپورٹر)گلگت بلتستان کونسل الیکشن کے انعقاد کی تاریخ کو ایک دن میں دو دفعہ تبدیل کردیا گیا پہلے جاری شیڈول جس کے مطابق 8 نومبر 2021 کو پولنگ ہونا تھا کو تبدیل کرکے پولنگ کی تاریخ 10 نومبر کردی گئی اور کچھ ہی دیر بعد ایک اور نوٹفکیشن کے زریعے 10 نومبر سے پولنگ کی تاریخ بڑھا کر 12 نومبر 2021 کیا ہے، لہذا اب کونسل الیکشن 12 نومبر 2021 کو ہوں گے۔نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق امیدواران کو 29 اکتوبر 2021 تک اپنے نومینیشن پیپرز ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرواسکیں گے۔ریٹرننگ آفیسر نومینیشن پیپر کی جانچ پڑتال 30 اور 31 اکتوبر 2021 کو کریں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 2 اور 3 نومبر 2021 تک ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف امیدواران چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے پاس اپنے اعتراضات جمع کرواسکیں گے۔4 سے 6نومبر 2021 کے درمیان چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان امیدواران کے اعتراضات /شکایات کا فیصلہ دیں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 7 نومبر 2021 اور 8 نومبر 2021 کو امیدواران اپنے نومینیشن پیپرز خارج کرسکیں گے ۔ 9 نومبر 2021 کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 12 نومبر 2021 کو گلگت بلتستان اسمبلی بلڈنگ جوٹیال گلگت میں الیکشن کا انعقاد ہوگا۔۔

شیئر کریں

Top