حفیظ الرحمن قافلے کے ساتھ پیشی پر نیب دفتر جائیں گے

Hafiz_Hafeezur_Rehman.jpg

سابق وزیراعلی کو بیٹوں کے نام جائداد کے بارے سوال نامہ بھی دیا جائیگا
گلگت(سپیشل رپورٹر)سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی طلبی پر آج پیش ہونے کے لئے کارکنوں کے قافلے کے ہمراہ پیشی کے لئے نیب دفتر جائیں گے اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی طرف سے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کو سینٹرل سیکریٹریٹ میں جمع ہونے کی کال دی گئی ہے دوسری طرف سے قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تفتیش کے لئے آج نیب آفس طلب کیا گیا ہے پہلی بار سابق وزیراعلی نیب کیس میں پوچھ گچھ اور نیب کے سوالوں کے جواب کے لئے نیب کی پیشی میں حاضر ہورہے ہیں دوسری طرف زرائع کا بتانا ہے کہ نیب پیشی کے موقع پر سابق وزیراعلی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور ان کے بیٹوں کے نام مبینہ طور پر موجود جائداد کے بارے سوال نامہ بھی دیا جائیگا۔

شیئر کریں

Top