پندرہ نومبر کھرمنگ میں پلاسٹک بیگز کے استعمال اور فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

g6.jpg

پلاسٹگ کے بدلے کپڑے کے تھیلے متعارف کرائیں گے کپڑے کے تھیلے بنانے کی ذمہ داری فلاحی تنظیموں کودینگے
ماحولیات کی تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے پلاسٹک تھیلوں کااستعمال روکاجائیگا،اے سی احمدمختار
کھرمنگ (نامہ نگار)وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی احکامات کی روشنی میں ضلع کھرمنگ کو بھی پلاسٹک فری ضلع بنانے کی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر اریب احمد مختار کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اس اہم اجلاس میں فوڈ انسپکٹر کھرمنگ زوالفقارعلی کے ساتھ کھرمنگ کے تاجر برادری اور کھرمنگ کے فلاحی تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کیں. اسسٹنٹ کمشنر احمد مختار کا کہنا ہے کہ 15 نومبر سے کھرمنگ میں ماحولیات کی تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے پلاسٹک تھیلے کے استعمال اور فروخت و ترسیل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے تاکہ ضلع کھرمنگ کو پلاسٹک فری ضلع بنایا جاسکے ۔پلاسٹک تھیلے کاغذ اور کپڑے کے تھیلوں کو متعارف کرایا جائے گا۔ پلاسٹگ تھیلے کے بدلے میں کپڑے کے تھیلوں کو استعمال ہوگا کپڑے کے تھیلہ بنانے کی ذمہ داری کھرمنگ میں موجود مختلف فلاحی تنظیموں کو سونپا دی جائیگی تاکہ کھرمنگ کے تمام مارکیٹ اور دوکانوں تک کپڑے کے تھیلے کی رسای باآسانی ممکن ہو کھرمنگ کے مختلف عوامی مقامات ، مارکیٹ ایریا، سیاحتی مقامات کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے ہدایت نامہ پینافلکس پر اویزاں کرکے لوگوں کو شعور و آگاہی دینگے سوشل میڈیا اور پرانٹ میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو آگاہی مہم کے ذریعے پلاسٹک فری ضلع بنانے پر زور دینگے اس کے علاوہ لوگوں اور دکانداروں کو پلاسٹک فری ضلع آگاہی واک جو کہ ڈپٹی کمشنر آفس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے حسینی چوک مادوھوپور تک انعقاد کیا جائیگا
فیصلہ

شیئر کریں

Top