جی بی کو نسل الیکشن ناجی رحمت خالق،وزیری کا ووٹ انتہائی اہم،ن لیگ پی پی کی سرتوڑ کوشش

pakistan-voting-01-1.jpg

تینوں ارکان اسمبلی سیاسی جماعتوں کو ووٹ کے عوض انکے نامزد امیدوار کو ٹکٹ دینے کی شرائط عائد کررہے ہیں، صورتحال کے باعث تینوں جماعتیں پریشانیوں سے دوچار ہوگئیں
آزاد امیدوار بھی ارکان کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے کوشاں، حکمران جماعت میں کھینچا تانی، حکومتی ارکان، گورنر اور علی گنڈا پور میں اختلاف رائے سے الیکشن کے انعقاد بھی مشکوک ہو گیا
گلگت(بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان کونسل الیکشن کی گہما گہمی میں نواز ناجی ،رحمت خالق اور ایوب وزیری کا ووٹ غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا پیپلز پارٹی نواز لیگ اور آزاد امیدواروں کی تینوں ارکان اسمبلی کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔تینوں ارکان اسمبلی جماعتوں کو ووٹ کے عوض انکے نامزد امیدوار کو ٹکٹ دینے کی شرائط عائد کیے جارہے ہیں۔اس صورتحال کے باعث مختلف جماعتیں شدید پریشانیوں سے دوچار ہیں معلوم ہوا کہ بعض آزاد امیدوار بھی مذکورہ ارکان کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں دوسری طرف حکمران جاعت میں ٹکٹوں کے معاملے میں شدید کھینچا تانی جاری ہے حکومتی ارکان اسمبلی اور گورنر اور علی گنڈا پور میں اختلاف رائے سے حکومتی تجویز پر الیکشن کے انعقاد بھی مشکوک ہو گیا ہے۔
کونسل الیکشن

شیئر کریں

Top